کاروار:یکم جنوری (ایس اؤ نیوز)کووڈ وبا ء کے چلتے امسال شہر کے سمندری کناروں پر نئے سال کا جشن منانے کے لئے کوئی موقع میسر نہیں ہوا۔ شام سے ہی بیچ پر پولس سکیورٹی کے انتظامات کی وجہ سے کسی کو بھی داخل ہونے نہیں دیاگیا۔
آئی پی سی کی دفعہ 144کے مطابق ساحلوں پر 31دسمبر کی شام 4 بجے سے یکم جنوری کی صبح 6بجے تک امتناعی احکامات نافذ کئے گئے تھے۔جس کے تحت پانچ سے زائد افراد کا گھومنا پھرنا ممنوع تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انتباہ دیا گیا تھا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساحل سمندر پر پولس نے ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی جاری رکھی تھی۔ ساحل پر عارضی طورپر شروع کئے گئے باکڑا دکانوں کو بھی پولس نے بند رکھنےکی ہدایات جاری کی تھیں۔
کوڈی با ٖغ کے لوگوں نے بتایا کہ کاروار کے ٹیگور بیچ پر ہرسال نئے سال کی آمد پر بے شمار عوام تفریح کے لئے آتے تھے ، مگر جمعرات کی شام ویران نظر آرہی تھی۔ پہلی مرتبہ ایسا ہواہے کہ نئے سال کے جشن پر ساحل سمندر پر کوئی فرد دیکھنے کو نہیں ملا۔